سندھ ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کی جانب سے علی نواز شاہ کو دی جانے والی سزا کالعدم قرار دے دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 ستمبر 2015 14:00

سندھ ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کی جانب سے علی نواز شاہ کو دی جانے والی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 ستمبر 2015 ء) : سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما علی نواز شاہ کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا. تفصیلات کے مطابق علی نواز شاہ کی اہلیہ نے احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے شوہر کو سزا دیتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، سزا عجلت میں اور سیاسی بنیادوں پر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ نے علی نواز شاہ کی اہلیہ کی درخواست پر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نیب حکام کو 21 ستمبر کو طلب کر لیا ہے.واضح رہے کہ چند روز قبل ہی کراچی کی احتساب عدالت نے کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں 5 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ جبکہ پیپلز پارٹی نے علی نواز شاہ کی گرفتاری اور سزا پر وفاقی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سزا کو سیاسی دشمنی قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :