گلگت : وزیر اعظم نواز شریف نے قراقرم ہائی وے کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 ستمبر 2015 12:12

گلگت : وزیر اعظم نواز شریف نے قراقرم ہائی وے کی تعمیر نو کے منصوبے کا ..

گلگت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 ستمبر 2015ء) : وزیر اعظم نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے پر موجود ہیں. وزیر اعظم نواز شریف نے عطا آباد جھیل پر قراقرم ہائی وے کی تعمیر نو منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے. وزیر اعظم نواز شریف نے پاک چین دوستی کی نئی مثال عطا آباد ٹنل کا بھی افتتاح کر دیا.

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 4 جنوری 2010 کو لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم کا ایک بڑا حصہ زیر آب آ گیا تھا جس کے باعث پاک چین تجارت بھی متاثر ہو گئی تھی.وزیر اعظم نواز شریف نے قراقرام ہائی وے کی تعمیر نو کا افتتاح کر دیا ہے جس کے تحت 25 کلو میٹر پر چین کے تعاون سے تعمیر نو کا آغاز کیا جائے گا.

7 کلومیٹر طویل 5 سرنگیں عطا آباد جھیل نیچے بنائی گئی ہیں . جبکہ تعمیر نو کے منصوبے کے تحت 24 کلو میٹر طویل سڑک پر 2 بڑے پل اور 78 چھوٹی پلیاں بنائی جائیں گی.پاک چین دوستی ٹنل 27 ارب روپے سے تعمیر کی گئی.

متعلقہ عنوان :