ڈیفنس سے والدہ کے گھر جا رہا تھا کہ حملہ ہو گیا ‘ گولی لگنے سے بے ہوش ہونے باعث ملزمان کو دیکھ نہیں سکا ‘ اہلیہ نے چھپ کر جان بچائی‘فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل نے پہلا باضابطہ بیان ریکارڈ کروا دیا

اتوار 13 ستمبر 2015 23:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13ستمبر۔2015ء) ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل نے پہلا باضابطہ بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیفنس سے والدہ کے گھر جا رہا تھا کہ حملہ ہو گیا ‘ ملزمان کو دیکھ نہیں سکا ‘ اہلیہ نے چھپ کر جان بچائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو ایم کیو ایم کے فائرنگ سے زخمی ہونے والے رہنما رشید گوڈیل نے تفتیشی افسران کو اپنا پہلا باضابطہ بیان ریکارڈ کرا دیا۔

انہوں نے افسران کو بتایا کہ وہ ڈیفنس سے بہادر آباد اپنی والدہ کے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ ان پر حملہ ہو گیا۔ گولیاں لگنے کے باعث بے ہوش ہو گیا جس کی وجہ سے حملہ کرنے والے ملزمان کو نہیں دیکھ سکا۔ انہوں نے کہاکہ حملے کے وقت میرے ساتھ ڈرائیور اور اہلیہ تھیں اہلیہ نے گاڑی میں چھپ کر جان بچائی۔ پولیس نے رشید گوڈیل کے بیان کی روشنی میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔