بھوپال : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ہوٹل میں دھماکہ، 80 ہلاک

ہفتہ 12 ستمبر 2015 13:30

بھوپال : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ہوٹل میں دھماکہ، 80 ہلاک

بھوپال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 ستمبر 2015 ء) : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں دھماکہ ہوا، بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے میں 80 افراد جاں بحق ہو گئے . تفصیلات کے مطابق دو منزلہ عمارت منہدم ہونے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے جو ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا سبب بنا۔ پولیس کے سب ڈویژنل آفیسر اے آر خان کا کہنا ہے کہ دھماکہ آج صبح 8:30 پر ہوا، جس دکان میں دھماکا ہوا اس کے مالک کو دھماکا خیز مواد رکھنے کی اجازت تھی۔

دھماکا جس عمارت میں ہوا اس میں دو منزلہ ہوٹل قائم تھا جبکہ عمارت کے نیچے کچھ دکانیں کرائے پر دی گئی تھیں.عمارت میں قائم دکان میں آتش گیر مواد رکھا ہوا تھا، جو دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس سے ہوٹل کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد ہوئے۔

(جاری ہے)

جبکہ دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

قبل ازیں کہا جا رہا تھا کہ دھماکا ہوٹل میں رکھے گیس سیلنڈر پھٹنے سے ہوا۔متاثرہ مقام پر ریسکیو اہلکار ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے فوری طور پر پہنچے۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ سیو راج سنگھ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے جبکہ زخموں کو 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :