کراچی : رینجرز کا کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن ، 11 ٹارگٹ کلرز گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 ستمبر 2015 12:23

کراچی : رینجرز کا کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن ، 11 ٹارگٹ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 ستمبر 2015 ء) : رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں مسلح تنظیموں کے 11 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز میں سے 3 کا تعلق ایم کیو ایم ، 4 کا تعلق مذہبی جماعت جبکہ 4 کا تعلق ایم کیو ایم حقیقی سے ہے. ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کارروائی میں اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ، گرفتار ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں مزید تفتیش کے لئے ان کا ریمانڈ حاصل کیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :