سعودی شہری دفاع کی جانب سے کرین حادثے کی تصدیق "ٹویٹر" پر کی گئی ، مکہ معظمہ کے گورنر شہزادہ خالد بن الفیصل کا حادثے پر اظہار افسوس ، واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل، فوری رپورٹ طلب

جمعہ 11 ستمبر 2015 23:59

سعودی شہری دفاع کی جانب سے کرین حادثے کی تصدیق "ٹویٹر" پر کی گئی ، مکہ ..

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11ستمبر۔2015ء) سعودی شہری دفاع کی جانب سے حرم شریف میں کرین گرنے سے پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی خبر کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ٹویٹر" پر جاری ایک مختصر بیان میں کی ۔ جمعہ کوالعربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابقسعودی عرب کے مقدس شہر مکہ کی مسجد الحرام میں جاری توسیعی کام کے دوران ایک کرین مسجد کے احاطے میں گرنے کے سبب 65 افراد جاں بحق اور 154 زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی شہری دفاع کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ٹویٹر" پر جاری ایک مختصر بیان میں اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ یہ حادثہ خراب موسم اور تیز آندھی کے باعث اس وقت پیش آیا جب ہوا میں معلق کرین ٹوٹ کر حرم کے زیر تعمیر حصے میں آگری۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 65 افراد جاں بحق جب کہ 154 کے لگ بھگ لوگ زخمی ہوئے ۔

زخمیوں کو فوری طورپر اسپتالوں میں منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید بن سرحان نے ٹویٹر پر بیان میں بتایا کہ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر سعودی ہلال احمر، ریسکیو اور محکمہ صحت کی 15 ٹیمیں سرگرم ہیں۔دوسری جانب مکہ معظمہ کے گورنر شہزادہ خالد بن الفیصل نے کرین حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک فوری طور پر ایک کمیٹی تشکیل کرتے ہوئے جلد از جلد رپورٹ طلب کی ہے۔

متعلقہ عنوان :