بھارتی فوج سرحد پر پہلی گولی فائر نہیں کرے گی، راج ناتھ سنگھ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 ستمبر 2015 12:16

بھارتی فوج سرحد پر پہلی گولی فائر نہیں کرے گی، راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 ستمبر 2015 ء) : نئی دہلی.......نئی دہلی میں ڈی جی رینجرز کی قیادت میں پاکستانی وفد نے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی، ملاقات میں کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سمیت کئی معاملات پر بات ہوئی۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوج سرحد پر پہلی گولی فائر نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کویقینی بناناچاہیےکہ دہشتگرد اس کی سرزمین سےبھارت میں داخل نہ ہوسکیں۔دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ہمیں متحد رہنا ہوگا۔ گزشتہ روز پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہوا جس میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا گیا، مذاکرات میں اسمگلنگ کی روک تھام اور غلطی سے سرحد پار کرنے والے قیدیوں کی واپسی کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔

متعلقہ عنوان :