سندھ رینجرز کا وکیل حسنین بخاری کے قاتلو ں کی موجو دگی کی اطلاع پر سرجیکل آپریشن ،مقابلے میں4 دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکارزخمی

ہلاک ہونے والے دہشت گرد وکیل حسنین کے قتل میں ملوث تھے، ترجمان رینجرز

جمعرات 10 ستمبر 2015 23:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) سندھ رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک اہلکارزخمی ہو گیا۔ ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق جمعرات کو کراچی کے علاقے کورنگی میں ناردرن بائی پاس پر رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے اورمقابلے میں ایک اہلکارزخمی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان رینجرزکے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد وکیل حسنین کے قتل میں ملوث تھے۔ یاد رہے کہ وکیل حسنین بخاری کو چار مارچ 2015کو ٹارگٹ کلنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ ملزمان کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر سرجیکل آپریشن کیاگیااس دوران ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ شروع کردی جوابی کارروائی میں 4دہشتگرد ہلاک ہوگئے