3 روزہ انسداد پولیومہم 14 ستمبر سے شروع ہورہی ہے ، 52426بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسکردو ڈاکٹرسیداسرارحسین کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 10 ستمبر 2015 23:14

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرسیداسرارحسین شاہ نے کہاہے کہ تین روزہ پولیومہم چودہ ستمبر سے شروع ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں 52426بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ،جمعرات کوسلام سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چودہ ستمبرسے پورے ضلع میں پولیو مہم کوکامیابی سے چلانے کیلئے 22زونل سپروائزر ،52ایریا انچارچ اور6تحصیل سپروائزر تعینات کردئیے گئے ہیں جبکہ 327662کی آبادی میں موثرطریقے سے پولیوکے قطرے پہنچانے کیلئے 221موبائل ٹیمیں ،79فیکس سنٹرز اور 15ٹرانسپورٹ پوائنٹس کو ٹارگٹ کرلیاگیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت علاقے میں موذی امراض کے خاتمے کیلئے رات دن چوکس ہے اورتمام عملے کوہدایات جاری کیں گئیں ہیں کہ پولیو خاتمے کی قومی مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ صحت مند معاشرہ صحت مند پاکستان کی علامت ہے ہم اپنے بچوں کو صحت مندبناکر ہی اپنے آنے والے کل کو محفوظ بناسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :