سابقہ دور حکومت میں تعلیم کا شعبہ ڈرون حملوں کی زدمیں رہا ،اس نے نظام کو تباہ کردیا، حکومت جلد نئی تعلیمی پیش کریگی

گلگت بلتستان کے وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی کا تقریب سے خطاب

جمعرات 10 ستمبر 2015 23:14

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) صوبائی وزیرتعلیم حاجی ابراہیم ثنائی نے کہاہے کہ سابق حکومت کے دورمیں تعلیم کا شعبہ ڈرون حملوں کی زد پر رہا جس نے نظام تعلیم کو تباہ کردیاتاہم پرائیویٹ شعبے کے تعلیمی اداروں کے باعث تعلیم کاشعبہ کسی حدتک محفوظ رہا۔فاطمہ جناح گرلز کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کوکرپشن سے پاک اوربااعتماد ادارہ بنانے کیلئے انتظامی اورتدریسی شعبہ الگ الگ کیاجارہاہے اوربہت جلد نئی تعلیمی پالیسی بنائی جارہی ہے ۔

اس مقصد کیلئے چاروں صوبوں اوروفاق کے وزارت تعلیم اور ماہرین تعلیم سے استفادہ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ اگرہمارے نظام تعلیم کوکرپشن سے پاک کردیں تویہاں کی طالبات بھی ملالہ اورارفع کریم سے کم نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی غلام حسین ایڈووکیٹ نے کہاکہ سکردومیں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی خدمات لائق تحسین ہیں انہوں نے کہاکہ صوبائی اسمبلی میں بلتی قوم کیلئے نازیبا الفاظ کے جواب میں بھرپور دفاع کیاانہوں نے کہاکہ موجودہ اسمبلی میں کاچو امتیاز حیدرخان خوبصورت اورقابل ممبر ہے مگرمذہبی جماعت سے وابستگی کے باعث وہ کسی کام کے نہیں ہیں جبکہ میں عام ممبرہونے کے باوجود وزیروں کے برابرکام کرسکتاہوں ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ لوگ مذہبی جماعتوں کوووٹ نہ دیں۔

متعلقہ عنوان :