سکردو،حسین آباد زمینی تنازعے کے 16نامزد ملزمان میں سے 8کوگرفتارکرلیاگیا

جمعرات 10 ستمبر 2015 23:14

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء)حسین آباد زمینی تنازعے کے 16نامزد ملزمان میں سے 8کوگرفتارکرلیاگیا،5ضمانت پررہاجبکہ 3بدستور قید ہیں ،پولیس کے مطابق SHOحسین آباد کی مدعیت میں قائم مقدمے میں گلتری والوں پرحملے کے الزام میں تقریبا 250/300افراد شامل ہیں تاہم ان میں سے 16کوباقاعدہ نامزد کرلیاگیا تھاجن میں سے 8کووقوع کے روز گرفتار کرنے کے بعد5افراد کو ضمانت پر رہاکردیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ 3سے بدستور پوچھ گچھ جاری ہے پولیس کے مطابق ملزمان پربلوہ ،کارسرکار میں مداخلت ،سنگین نتائج کی دھمکی اورتوڑپھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔آزاد ذرائع کے مطابق دونوں گروہوں کے مابین مصالحت کاسلسلہ بھی تیز کردیاگیاہے اورقوی امکان ہے کہ اگلے 24گھنٹے تک مصالحتی عمل مکمل ہوگا۔