کراچی : نیب نے سابق وزیر زراعت علی نواز شاہ سمیت 3 رہنماوں کو سزا سنا دی،

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 ستمبر 2015 12:17

کراچی : نیب نے سابق وزیر زراعت علی نواز شاہ  سمیت 3 رہنماوں کو سزا سنا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 ستمبر 2015 ء) : کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق وزیر زراعت سندھ علی نواز شاہ سمیت 3 رہنماؤں کو سزا سنا دی ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیب نے علی نواز شاہ کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے احتساب عدالت نے علی نواز شاہ کو 5 سال قید کے ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ ، خاد م علی شاہ کو 4سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ امتیاز علی شاہ کو 3 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے . واضح رہے کہ واز علی شاہ موجودہ رکن سندھ اسمبلی بھی ہیں. جبکہ تینوں رہنماؤں کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے. جبکہ ملزمان پر زمین کی خرید و فروخت میں کرپشن کا الزام ثابت ہوا ہے.

متعلقہ عنوان :