روس افواج داعش کیخلاف جنگ کیلئے شامی افواج کے ساتھ شامل ہوگئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 ستمبر 2015 00:05

روس افواج داعش کیخلاف جنگ کیلئے شامی افواج کے ساتھ شامل ہوگئی
ماسکو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9ستمبر 2015 ء) روس افواج داعش کیخلاف جنگ کیلئے شامی افواج کے ساتھ شامل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شام میں دولت اسلامیہ کیخلاف جنگ میں روس نے شامی افواج کے ساتھ شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے روسی فوجی دستوں نے شامی افواج کو شام میں جوائن کرلیا ہے۔ روس کے اس اقدام سے امریکہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ امریکہ کی جانب سے روس کے اس اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ امریکہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ روس کی جانب سے شامی صدر بشارالاسد کی حمایت سے یہ معاملہ مزید خراب ہوسکتا ہے اور داعش مزید مستحکم ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :