نیب نے ن لیگ کے صوبائی وزیر رانا مشہود کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 9 ستمبر 2015 23:46

نیب نے ن لیگ کے صوبائی وزیر رانا مشہود کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9ستمبر 2015 ء) نیب نے ن لیگ کے صوبائی وزیر رانا مشہود کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے ن لیگ کے پنجاب کے صوبائی وزیر رانا مشہود کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رانا مشہود پر انسانی سمگلر سے پیسے لینے کا الزام ہے۔ اس حوالے سے نیب نے رانا مشہود کیخلاف موجود شواہد کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ رانا مشہود کو اگلے چند روز میں تفتیش کیلئے نیب کی جانب سے بلائے جانے کا امکان ہے۔