کوہاٹ، پولیس نے کار سے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی، 2 اسمگلر گرفتار

بدھ 9 ستمبر 2015 23:25

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء ) پولیس نے کوہاٹ انڈس ہائی وے پر موٹر کار سے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کرکے دو بین الصوبائی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا ،پکڑی گئی چرس علاقہ غیر سے پنجاب سمگل کی جارہی تھی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ محمد ریاض شہید انسپکٹر سادات خان نے پولیس کی سنیپ سکواڈ کے ہمراہ کوہاٹ انڈس ہائی وے پر نیو ٹنل ٹول پلازہ کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے ناکہ بندی کررکھی تھی کہ اس دوران درہ آدم خیل سے کوہاٹ کے راستے پنجاب جانے والی ایک مشکوک موٹر کار نمبر LXC.508کو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا جسکے خفیہ خانوں سے آٹھ کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرباڑہ خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے دو بین الصوبائی سمگلروں محمد اعظم ولد نصراﷲ اور محمد رفیق ولد خان شاہ کو گرفتار کر کے گاڑی سمیت تھانہ محمد ریاض شہد منتقل کر دیا جہاں انکے خلاف منشیات سمگلنگ کا مقدمہ درج کر کے تفیتش شروع کر دی گئی ہے جبکہ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران گرفتار ملزمان نے چرس علاقہ غیر خیبر ایجنسی سے پنجاب کے شہروں کو سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :