پشاور : خیبر پختونخواہ پولیس نے صوبے سے کرپشن کے خاتمے کے لیے مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروا دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 ستمبر 2015 11:50

پشاور : خیبر پختونخواہ  پولیس نے صوبے سے کرپشن کے خاتمے کے لیے مانیٹرنگ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 ستمبر 2015 ء) : خیبر پختونخواہ پولیس دوسرے صوبوں کی نسبت اپنے نظام اور اداروں کی بہتری کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرتی نظر آ رہی ہے.

(جاری ہے)

خیبر پختونخواہ پولیس نے صوبے سے کرپشن کے خاتمے کے لیے ایک نیا مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروایا ہے جس کے تحت ٹریفک پولیس اور دیگر پولیس افسران اور پولیس انسپکٹرز پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے اور اپنی مُٹھی گرم کرنے والے انسپکٹرز کی ویڈیو اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر دال دی جاتی ہیں. اس اقدام کے تحت پولیس سمیت ٹریفک وارڈنز بھی کافی حس تک محتاط ہو گئے ہیں جس کے بعد کرپشن میں خاصہ کمی واقع ہوئی ہے.

متعلقہ عنوان :