لاہور : نیب نے کسٹم کے 7 افسران کو کرپشن کے الزام میں‌گرفتار کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 ستمبر 2015 12:14

لاہور : نیب نے کسٹم کے 7 افسران کو کرپشن کے الزام میں‌گرفتار کر لیا۔

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 ستمبر 2015 ء) : سندھ کے بعد نیب حکام پنجاب میں بھی حرکت میں آ گئی ہے. تفصیلات کے مطابق نیب نے کارروائی کرتے ہوئے کسٹم کے 7 افسران کو گرفتار کر لیا ہے.

(جاری ہے)

نیب کا کہنا ہے کہ کسٹم حکام نے ملک کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ہے ، نیب کی جانب سے ڈرائی پورٹ اور ائیر پورٹ کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے. نیب کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر مزید افراد کو گرفتار کر کے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کیا جا سکتا ہے. جبکہ گرفتار کیے جانے والے افراد میں انسپکٹر محمد اکرم ، شیخ ندیم ، علی عباس، افضل ڈوگر اور سپریٹنڈنٹ خالد محمود شامل ہیں.

متعلقہ عنوان :