ملک بھر میں یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، شاہینوں نے دشمن کو پسپا کیا

پیر 7 ستمبر 2015 10:57

ملک بھر میں یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، شاہینوں نے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر2015ء)ملک بھر میں یوم فضائیہ بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ، یوم فضائیہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کس طرح ہمارے جاں باز دلیر شاہینوں نے دشمن کے حملے کو پسپا کر کے وطن عزیز کی آن بان اور شان کو قائم رکھا۔

(جاری ہے)

شاہین طیاروں کی بادلوں کو زیر کرنے اور آسمان کو چھونے والی پرواز بھری ، پلٹ کر جھپٹنا اور پھر دشمن کو بھاگنے پر مجبور کر دینا یہی وہ عزم ہے جسے ہمارے شاہین دہراتے ہیں۔

سات ستمبر 1965 کو پاک فضائیہ نے بھارتی ائیر فورس کو اس قدر نقصان پہنچایا تھا کہ وہ کئی سال اپنے زخم چاٹتی رہی ، سات ستمبر کو بے شمار بھارتی طیارے تباہ کر دیئے گئے تھے۔ اس دن کی یا میں آج پاکستان کے تمام ائیر بیسز پر پاکستانی جنگی طیاروں کی نمائش کی جاتی ہے ، پاک فضائیہ کے سامان حرب کی نمائش بھی ہوتی ہے۔ پاکستانی شاہین فضاؤں میں پرواز کرتے ہیں ، فوجی ائیر بیس عام لوگوں کے لئے کھول دیئے جاتے ہیں۔