سابق کرکٹر وسیم اکرم سمیت اہم شخصیات نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے

اتوار 6 ستمبر 2015 23:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6ستمبر۔2015ء) سابق کپتان وسیم اکرم سمیت اہم ملکی شخصیات نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو یوم دفاع کے موقع پر جی ایچ کیو میں شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

جس میں ملک کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دینے و الے افراد کو یادگار شہداء پر پھول چڑھانے کی دعوت دی گئی ۔

اس موقع پر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم ‘ سٹار بلے باز احمد شہزاد ‘ معروف تجزیہ کار ضیاء محی الدین ‘ معروف لکھاری و سماجی رہنما انور مقصود ‘ فلم سٹار شان ‘ نامور گلوکار شفقت امان علی خان ‘ استاد حامد علی خان ‘ علی ظفر اور سہیل عباس سمیت دیگر اہم شخصیات نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔