چوہدری نثار علی خان کے علاوہ حکومت کا کوئی وزیرکام کا نہیں، ستمبر ستمگر ثابت ہو گا، پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر کئی پارٹیاں بھی شور مچائیں گی،خواجہ آصف کی وجہ سے راجہ رینٹل، یوسف رضا گیلانی جیل جائیں گے،ایل این جی معاملے میں شاہد خاقان عباسی سمیت کئی لوگ جیل جائیں گے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکی نجی ٹی وی سے گفتگو
ہفتہ 5 ستمبر 2015 23:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5ستمبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کے علاوہ حکومت کا کوئی وزیرکام کا نہیں ہے ، ستمبر ستمگرثابت ہو گا، پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر کئی پارٹیاں بھی شور مچائیں گی،خواجہ آصف کی وجہ سے راجہ رینٹل، یوسف رضا گیلانی جیل جائیں گے،ایل این جی معاملے میں شاہد خاقان عباسی سمیت کئی لوگ جیل جائیں گے۔
وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو گلا ہے کہ شیخ رشید مجھے چھوڑ کر عمران خان کے ساتھ کیوں ملا،اس لئے پارلیمنٹ میں مجھے بولنے نہیں دیا جاتا اور میرا مائیک بند کر دیا جاتا ہے،اب فوج اتنی مقبول ہو چکی ہے جتنی صفائی کرے گی اتنا ہی اسے عوام پسند کریں گے۔(جاری ہے)
شیخ رشید احمد نے کہا کہ تحقیقات ہو رہی ہیں جلد پتہ چل جائے گا کہ میٹرو بس کا مالک کون ہے،پیپلز پارٹی پیسٹری چور ہے اور (ن) لیگ والے بیکری چور ہیں،اس ملک میں جتنا بھی جس پر گندا کیس بنتا ہے وہ اتنی ہی ترقی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں پر سڑکوں پر آئے بغیر انصاف نہیں ملتا،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے علاوہ حکومت کا کوئی وزیرکام کا نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف کی وجہ سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اورسید یوسف رضا گیلانی جیل جائیں گے،ایل این جی معاملے میں سپیشل جہاز میں قطر جانے والے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سمیت کئی لوگ جیل جائیں گے، ستمبر ستم گر ثابت ہو گا، پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر کئی پارٹیاں بھی شور مچائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب نواز شریف کے استعفے اور ری الیکشن کا مطالبہ کرنا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.