1965ء کی جنگ میں اﷲ کی مدد، مسلح افواج کی شجاعت اور عوام کی یکجہتی کی وجہ سے ہم نے دشمن پر غلبہ حاصل کیا تھا۔معین الدین حیدر
ہفتہ 5 ستمبر 2015 22:11
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) سابق گورنر سندھ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ معین الدین کہا ہے کہ 1965ء کی جنگ میں اﷲ کی مدد، مسلح افواج کی شجاعت اور عوام کی یکجہتی کی وجہ سے ہم نے دشمن پر غلبہ حاصل کیا تھا۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں رابطہ فورم انٹرنیشنل کے زیراہتمام یومِ فتح مبین کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ لیفٹیننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر نے کہا کہ دشمن نے طاقت کے نشے میں ہم پر جارحیت کی لیکن عوام اور فوج نے مل کر اُس کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔
کموڈور (ر) عبیداﷲ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بحریہ نے دشمن کے علاقے میں گھس کر اُسے نشانہ بنایا جس سے اس کی کمر ٹوٹ گئی جبکہ ایئرکموڈور (ر) جمال حسین نے کہا کہ 17 روزہ جنگ کے دوران فضا میں ہمارے شاہینوں کو دشمن پر مکمل برتری حاصل رہی۔(جاری ہے)
سیمینار سے ڈاکٹر طلعت وزارت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1965ء کی جنگ میں ہم نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی، اس کی دلیل یہ ہے کہ بھارت اپنے کسی بھی ہدف کو حاسل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا جبکہ پروفیسر شجاعت حسین نے کہا کہ جس قوم میں اتحاد اور جذبہ ایمانی ہو اُسے دُنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔
سیمینار کے آخر میں رابطہ فورم انٹرنیشنل کے چیئرمین اور معروف تجزیہ کار نصرت مرزا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 1965ء کی جنگ کی کامیابی کو نئی نسل تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ سیمینار میں جامعہ کراچی، محمد علی جناح یونیورسٹی اور کامسیٹ کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.