بلاول بھٹو ایک ہفتے کے دورے پر لاہور پہنچ گئے

آج بلاول ہاؤس میں یوم دفاع کی تقریب میں شرکت قومی پرچم لہرائینگے

ہفتہ 5 ستمبر 2015 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک ہفتے کے دورے پر لاہور پہنچ گئے ۔ آج(اتوار کو ) بلاول ہاؤس میں یوم دفاع کی تقریب میں شرکت قومی پرچم لہرائینگے ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو ہفتہ کی شام کراچی سے لاہور پہنچے لاہور ائرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بالول ہاؤس پہنچ گئے چیئرمین پیپلز پارٹی آج یوم دفاع کی تقریب منعقد کرینگے اور بلاول ہاؤس میں قومی پرچم لہرائینگے آصفہ بھٹو زرداری بھی اس تقریب میں شریک ہوں گے