بھارت سے سیریز کیلئے باضابطہ معاہدہ نہیں ہوا تھا، پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کیلئے ہی بگ تھری کو سپورٹ کیا تھا،کوشش ہے کہ سیریز شیڈول کے مطابق ہو جب کہ ابھی ایسا نہیں کہا جاسکتا کہ بھارت نے ہمیں دھوکا دیا

پی سی بی چیئرمین شہریار خان کی کر اچی میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 5 ستمبر 2015 21:15

بھارت سے سیریز کیلئے باضابطہ معاہدہ نہیں ہوا تھا، پاک بھارت کرکٹ کی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارت سے سیریز کیلئے باضابطہ معاہدہ نہیں صرف ایم او یو سائن کیا تھا تاہم کوشش ہے کہ پاک بھارت سیریز شیڈول کے مطابق ہو۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم نے بھارت سے کرکٹ کی بحالی کی وجہ سے ہی بگ تھری کو سپورٹ کیا تھا لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ بگ تھری کی سپورٹ کا مقصد ختم ہوگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے سیریز کھیلنے کے لیے باضابطہ معاہدہ نہیں ہوا صرف ایم او یو سائن کیا گیا تھا۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز کی امید اب بھی باقی ہے اور اور ہماری بھرپورکوشش ہے کہ سیریز شیڈول کے مطابق ہو جب کہ ابھی ایسا نہیں کہا جاسکتا کہ بھارت نے ہمیں دھوکا دیا۔واضح رہے پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان دسمبر میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز متحدہ عرب امارات میں طے پائی تھی تاہم دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث اب اس سیریز کے امکانات کم ہوچکے ہیں۔