شعبہ میں سبقت کے لئے نوجوان فارماسسٹ مزید علم حاصل کرنے پر توجہ دیں، محسن رانجھا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 21:01

کراچی ۔ 5 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے وزارت اطلاعات بیرسٹر محسن رانجھا نے نوجوان فارماسسٹ سے کہا ہے کہ وہ اپنے شعبہ میں سبقت حاصل کرنے کے لئے مزید علم حاصل کرنے کی طرف توجہ مرکوز کریں ۔ یہ بات انہوں نے پہلے عالمی کانفرنس بعنوان ، کرنٹ ٹیکنالوجیکل ایڈوانسمنٹ اینڈ پریکٹیسز ان فارمیسی سروسز،کے افتتاحی سیشن سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

کانفرس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کا اہتمام پاکستان سوسائٹی آف ہیلتھ سسٹم فارمیسٹس(پی اسی ایچ پی ) نے کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فارمیسٹس اپنے شعبے سے متعلق معلومات حاصل کرنے اور مہارت حاصل کرنے کے لئے کانفرنس میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ فارمیسٹس جدید علم حاصل کرنے کے بعد اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا کرسکتے ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈاکٹرز فارمیسٹس کا بھی کرادار ادا کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی دنیامیں فارمیسٹس تجویز کرتا ہے کہ مریضوں کے لئے کیا نسخہ ہونا چاہئے اور اپ لوگوں کو بھی اس کا علم ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے وزیر صحت کو تجویز دیں گے کہ وہ اس حوالے سے تربیتی پروگرام شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت تقریبا ہرشعبہ میں ترقی کے مرحلے سے گزررہا ہے ۔ اس موقع پر اسامہ ، محمد محسن اور جمشید احمد نے بھی خطاب کیا۔