پاکستان نے 1965 کے غیر اعلانیہ جنگ کا مقابلہ کرکے ثابت کردیا کہ وہ

کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان

ہفتہ 5 ستمبر 2015 21:01

کراچی ۔ 5 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ آج قوم مسلح افواج کے ہمراہ یوم دفاع اس عزم کے ساتھ منا رہی ہے کہ مادر وطن کے وقار، قومی سلامتی اورسرحدوں کی حفاظت کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، مادر وطن کی حفاظت قوموں کا ایمان ہوا کرتا ہے، جارحیت کبھی کی نہیں اور دفاع میں کبھی کوئی کسر چھوڑی نہیں دشمن بار بار آزما چکا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں وہی قومیں اپنا وجود برقرار رکھتی اور زندہ رہتی ہیں جو اپنا مضبوط دفاع رکھتی ہیں پاکستانی قوم نے بھی 6 ستمبر 1965 ء کی شب غیر اعلانیہ جنگ کا مقابلہ کرکے ثا بت کردیا کہ وہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ جنگ محض ہتھیاروں سے نہیں بلکہ جذبے سے لڑی جاتی ہے اور حب الوطنی کے جذبہ سے پوری پاکستان قوم سرشار ہے یہ ایک ایسا جذبہ ہے جسے دنیا کی کوئی قوم شکست نہیں دے سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ1965 ء کی جنگ میں پاک فوج کے کردار کی مثال تاریخ عالم میں ڈھونڈے سے نہیں ملتی وہیں پاکستانی قوم کا جذبہ بھی اپنی مثال آپ تھا۔

متعلقہ عنوان :