جماعت اسلامی کل ملک کا51واں یوم دفاع منائیگی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 20:59

حیدرآباد۔ 5 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) جماعت اسلامی کے تحت کل اتوار کوملک کا51واں یوم دفاع منایاجارہاہے 8بجے شب لبرٹی چوک سے حیدرچوک تک دفاع پاکستان ریلی نکالی جائے گی ریلی تلک چاڑی ،اسٹیشن روڈ ،دفترجماعت اسلامی ،کوہ ِنور چوک سے گزرتی ہوئی حیدرچوک پر اختتام پذیرہوگی ،ریلی کی قیادت جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اورسابق ایم پی اے عبدالوحیدقریشی اورامیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیدکریں گے حافظ طاہرمجیدنے کارکنوں کوہدایت دی ہے کہ ریلی میں قومی پرچموں کے ساتھ بھرپور شرکت کریں ۔

متعلقہ عنوان :