عمرا ن خا ن نے خیبر پختو نخوا میں تعلیم سب کے لئے جو وعدہ کیا تھا اس کی تکمیل ہو رہی ہے

صوبائی وزیر اطلا عا ت و ہا ئیر ایجو کیشن مشتا ق احمد غنی کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 5 ستمبر 2015 20:41

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء ) خیبر پختو نخوا کے وزیر اطلا عا ت و ہا ئیر ایجو کیشن مشتا ق احمد غنی نے کہا ہے کہ پا کستا ن تحریک انصا ف کے قا ئد عمرا ن خا ن نے صو بہ خیبر پختو نخوا میں تعلیم سب کے لئے جو وعدہ کیا تھا اس کی تکمیل ہو رہی ہے ۔ ان خیلا لا ت کا اظہا ر گزشتہ روز انہو ں نے 3214میلن روپے کی لا گت سے حو یلیا ں کے مقا م پر ایبٹ آباد یو نیورسٹی آف سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی کے سنگ بنیاد کی افتتا حی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا اس موقع پر صو با ئی وزیر خوراک حا جی قلندر خا ن لو دھی۔

پرا جیکٹ ڈا ئیر یکٹر ایبٹ آباد یو نیورسٹی آف سا ئند اینڈ ٹیکنا لو جی عبد الغفور بیگ اور رجسٹرار یو نیورسٹی ایو ب جدوں نے بھی خطا ب کیا ۔ اس موقع پر فکلٹی ممبرا ں ،بلدتا تی نما ئندے ،طلبا ء اور طا لبا ت کے علا وہ علا قے کے لو گ بھی کثیر تعداد میں مو جود تھے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد یو نیورسٹی سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی میں 19ڈیپا رٹمنٹ قا ئم ہو نگے جس میں 2020تک طلبا ء اور طا لبا ت کی تعداد 20000ہزار ہو جا ئے گی ۔

صو با ئی وزیر ہا ئیر ایجو کیشن نے کہا کہ آج ہزارہ کے صدر مقا م ایبٹ آباد کا60سا لہ خوا ب پورا ہو گیا ہے ۔ یو نیورسٹی کو ئی عا م ادا رہ نہیں ہو تا بلکہ جہا ں یو نیورسٹیاں قائم ہو تی ہیں وہا ں کے لو گوں کی تقدیر بدل جا تی ہے اس طرح کے ادا رے صدیو ں بعد کسی جگہ قا ئم ہو تے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ کو ئی سیا سی ادا رہ نہیں بلکہ ہم سب نے ملکر اس ادا رے کو پرواں چڑھا نا ہے تا کہ اس کی بدو لت پو رے ہزارہ بلکہ صو بے کو فا ئدہ ہو ۔

انہو ں نے کہا میرے سمیت آج پورے ہزارہ کے عوا م پا کستا ن تحریک انصا ف کے قا ئد عمرا ن خا ن اور وزیر اعلی خیبر پختو نخوا پروزیر خٹک کا شکریہ ادا کر تے ہیں جن کی بدو لت آج اس یو نیورسٹی کا قیا م عمل میں آیا جو ہزارہ ڈویژن کے عوا م کے لئے پا کستا ن تحریک انصا ف کا ایک بہت بڑا تحفہ ہے ۔ جس کو صدیو ں یا د رکھا جا ئے گا۔ صو با ئی وزیر نے کہا کہ انشا اﷲ صو بے میں مزید بھی4یو نیو رسٹیوں کا قیا م عمل میں لا یا جا رہا ہے۔

اور اس میں ایک یو نیو رسٹی پا کستا ن میں اپنی نو عیت کی پہلی یو نیو رسٹی ٹیکنا لو جی ہو گی جس میں ووکشنل اور ٹیکنکل کے طلبا ء اور طا لبا ت پی ایچ ڈی بھی کر سکیں گے۔ انہو ن نے کہا کے ہما رے قا ئد عمرا ن خا ن نے روز اول سے ہی صو بے میں تعلیم سب کے لئے کا جو وعدہ کیا تھا اس کے تحت پہلے سال 3لا کھ بچو ں کو سکو لو ں میں دا خل کرا یا گیا اور انشا اﷲ آئندہ سا ل بھی مزید 3لا کھ بچو ں کو سکو لو ں میں اسی مہم کے تحت دا خل کیا جا ئے گا کیو نکہ ہما رے صو بے کے تقریبا30لا کھ بچے سکو ل نہیں جا تے ۔

جب کہ اس سے قبل ہما رے صو بے میں پرا ئمرے کی سطح پر سکو لو ں میں 2کمرے اور 2 اسا تذہ 5کلا سو ں کو بڑھا تے تھے جو بہت مشکل کا م تھا اب ہما ری حکو مت نے ان تمام پرا ئمری سکو لو ں میں مزید 2اضا فی کمرے تعمیر کر کے اسا تذہ کی تعداد کو بھی ڈبل کیا جا رہا ہے ۔جس سے پو رے صو بے میں11ہزارہ مزید کمرو ں کی تعمیر جلد شروع ہو رہی ہے ۔ صو با ئی وزیر نے کہا کہ پا کستا ن تحریک انصا ف کی صو با ئی حکو مت نے صو بے میں ایلمنٹری اور ہا ئیر ایجو کیشن پر بہت زیا دہ توجہ دی 15ہزار ایلمنٹری اسا تذہ این ٹی ایس کے زریعے میرٹ کی بنیاد پر بھرتے کئے اور انشا اﷲ مزید10ہزارہ اسا تذہ بھرتے کر رہے ہیں۔

ہما ری حکو مت نے صوبے سے ہر قسم کی کر پشن کے خا تمے کے لئے بہت سا رے قوا نیں بنائے پولیس کے محکمہ کو غیر سیا سی بنا یا جس کی بدولت آج ہما رے صو بے میں جرا ئم میں کا فی حد تک کمی وا قع ہو ئی ۔ انہو ن نے کہا کہ ہما ری حکو مت نے عوا م کو ایک ایسا بلدیا تی سسٹم دیا جس کی بدو لت اب پو رے صو بے میں کڑوڑوں رو پے کے ترقیا تی فنڈز یکساں خرچ ہو نگے جس سے عوا م کی تقدیر بدل جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :