6ستمبر کو اپنے سے بڑے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، یوم دفاع مسلح افواج اور قوم کیلئے فخر کی علامت ہے

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا یوم دفاع کے حوالے سے ٹویٹ

ہفتہ 5 ستمبر 2015 20:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ 6ستمبر1965 کو اپنے سے بڑے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، یوم دفاع مسلح افواج اور قوم کیلئے فخر کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پچاسویں یوم دفاع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ کہا ہے کہ یوم دفاع کی تقریبات عروج پر ہیں،6ستمبر1965 کو اپنے سے بڑے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے کہا کہ یوم دفاع افواج اور قوم کیلئے فخر کی علامت ہے، یوم دفاع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :