6 ستمبر 1965 کا جذبہ آج بھی قائم و دائم ہے ،میجر جنرل عاصم سلیم باوجوہ

پاک فوج نے پوری قوم کے ساتھ مل کر نسبتاً بڑے دشمن کو شکست دی اور اسکے عزائم خاک میں ملا دیئے ہم زیادہ مضبوط ، مستحکم اور خوشحال پاکستان کی جانب سے بڑھ رہے ہیں، ے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مرکزی تقریب (کل) 6 ستمبر کو یاد گار شہداء پر منعقد ہو گی،ڈی جی آئی ایس پی آر

ہفتہ 5 ستمبر 2015 20:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باوجوہ نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 کا جذبہ آج بھی قائم و دائم ہے پاک فوج نے پوری قوم کے ساتھ مل کر نسبتاً بڑے دشمن کو شکست دی اور اسکے عزائم خاک میں ملا دیئے ، ہم زیادہ مضبوط ، مستحکم اور خوشحال پاکستان کی جانب سے بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باوجوہ نے ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مرکزی تقریب (کل) 6 ستمبر کو یاد گار شہداء پر منعقد ہو گی۔

یوم دفاع پاکستان منانے کی تیاریاں بھر پور طریقے سے جاری ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 6 ستمبر 1965 کو پاک فوج نے پوری قوم کے ساتھ مل کر نسبتاً بڑے دشمن کو شکست دی تھی اور اسکے عزائم خاک میں ملا دیئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 ء کا جذبہ آج بھی اسی طرح قائم و دائم ہے اور ہم زیادہ مضبوط ، مستحکم اور خوشحال پاکستان کی جانب سے بڑھ رہے ہیں اور پورا پاکستان یوم دفاع منا رہا ہے ۔