` رانا محمد اقبال اور ملک رفیق رجوانہ کا نواز شریف کی چچی او ر شہباز شریف کی خوشدامن کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار`

ہفتہ 5 ستمبر 2015 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال اور نجی دورے پر بیرون ملک گئے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی چچی اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔(آمین