`انتقامی کاروائیاں بند ہوئیں تو سیکرٹری کے آفس کے سامنے دما دم مست قلندر ہوگا‘ صوبائی صدر ایپکا`

ہفتہ 5 ستمبر 2015 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی ارشاد احمد کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ایکسائز انیڈ ٹیکسیشن نے ایپکا ملازمین کی غلط ٹرانسفرز، انتقامی کاروائیاں بند نہ کیں تو منگل کے روز سیکرٹری کے آفس کے سامنے دما دم مست قلندر ہوگا۔ ایپکا کے صوبائی صدر حاجی ارشاد احمد کا کہنا ہے کہ 2 ستمبر کو ایپکا یونین کے عہددران کے مشرکہ اجلاس کے فیصلے کے مطابق سیکرٹری ایکسائز انیڈ ٹیکسیشن کو ایپکا ملازمین کی غلط ٹرانسفرز روکنے کے لیے اپیل کی گئی تھی لیکن سیکرٹری ایکسائز کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا لہذا اجلاس کے فیصلے کے مطابق منگل کے روز سیکرٹری ایکسائز کے آفس کے سامنے ا؟حتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے ایپکا یونین یونٹ فرید کورٹ کے صدر ابوہرارہ کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایکساائز نے ایپکا ملازمین کی غلط ٹرانسفرز اس لیے کیں کہ کہ وہ محکمے میں اپنی من مانی کر سکیں لیکن اپیکا کے ملازمین ایسا نہیں ہونے دے گئے ان کا مزید کہنا ہے کہ منگل کے روز ایکسائز سکیرٹری آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا اوتر تمام ملازمین قلم چھور ہرتال کرینگے، احتجاجی دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایپکا ملازمین سے انتقامی کاروائیاں بند اور ٹرانسفرز کا حکم واپس نہ لیا گیا۔