بلوچستان بھرمیں یوم دفاع انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجائے گا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 19:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں یوم دفاع انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجائے گاصوبے کے تمام مساجد میں ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائینگی کوئٹہ میں بھی سرکاری سطح پرتقاریب منعقد کی جائیں گی تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بلوچستان میں یوم دفاع انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائیگی کوئٹہ میں یوم دفاع کے موقع پرسخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں اورتمام سرکاری وحساس مقامات پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کوتعینات کیاگیاہے تمام مساجد میں ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :