بھارت جنگ کے ذریعے کبھی فتح یاب نہیں ہوسکتا،جماعت اسلامی راولپنڈی

ہمیں لسانی اورمذہبی بنیادوں پرتقسیم کرکے کمزورکیا جارہاہے، ان مکاریوں اورسازشوں کا متحد ہوکرمقابلہ کرناہوگا ، شمس الرحمن سواتی کی نوجوانوں کے اجلاس میں گفتگو

ہفتہ 5 ستمبر 2015 19:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ پاک فوج نے ہندوستان سمیت ہردشمن کے مقابلے میں اپناآپ منوایا ہے 65ء میں پاک فوج اور پاکستانی قوم نے جس انداز میں ہندوستان کو خاک چاٹنے پرمجبورکیا اس کی تاریخ تاابد محفوظ ہوچکی ہے ،ہندوپاکستان سے جنگ کے ذریعے کبھی فتح یاب نہیں ہوسکتا ہمیں لسانی اورمذہبی بنیادوں پرتقسیم کرکے کمزورکیا جارہاہے ہمیں ان مکاریوں اورسازشوں کا متحد ہوکرمقابلہ کرناہوگا ،ضلعی سیکرٹریٹ سید مودوی بلڈنگ میں نوجوانوں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے امیرضلع نے کہاکہ ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے نوجوانوں کواہم کرداراداکرناچاہیے اورملک کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کرپشن سے پاک دیانت دارقیادت کی پشتیانی کرنا ہوگی،انھوں نے کہاکہ اب ہتھیاروں سے زیاد ہ موثرنظریاتی جنگیں ہیں جس قوم نے اس میں کامیابی حاصل کرلی وہ دنیا میں اہم مقام پرفائزہوگی پاک فوج ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی نگہبان ہے محب وطن طبقات پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنا موثرکرداراداکریں ،ہندوستانی اورمغربی کلچرکے مقابلے میں اسلامی اورپاکستانی کلچرکوفروغ دیں ۔

متعلقہ عنوان :