لاہور ‘حرام جانور کے گوشت کا شور ،عوام میں سسنی پھیلا نے کے بعد گوشت بھی حلال جانور کا نکلا تو اسے مضر صحت قرار دے دیا گیا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 19:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) لاہور میں حرام جانور کے گوشت کا شور عوام میں سسنی پھیلائے جانے کے بعد گوشت بھی حلال جانور کا نکلا تو اسے مضر صحت قرار دے دیا گیا گزشتہ دنوں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر ریلوے اسٹیشن سے گوشت پکڑ کر اسے حرام جانور کا گوشت قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا میں خبرنشر ہونے کے بعد عوام میں سنسنی پھیل گئی اور لوگ تشویش میں مبتلا ہوگئے جبکہ گوشت کو چیک کرنے کے لئے لیبارٹری بھجوایا گیا ہفتہ کے روز فورنزک رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ گوشت کسی حرام جانور کا نہیں ہے وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ ریلوے اسٹیشن پر پکڑے گئے گوشت کی لیبارٹری رپورٹ آگئی ہے یہ گوشت حرام جانور کا نہیں ہے تاہم مضر صحت ہے۔

متعلقہ عنوان :