ٹی ایم اے راول ٹاؤن میں انسداد ڈینگی مہم کیلئے کنٹرول روم قائم ،شہر پانچ حصوں میں تقسیم ،17 باڑے اور 6 گودام سیل

ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) ٹی ایم اے راول ٹاؤن میں انسداد ڈینگی مہم کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔شہر کو پانچ حصوں میں تقسیم کردیا گیا، جبکہ 17 باڑے اور 6 گودام سیل کر دئیے گئے ہیں۔یہ بات ٹی ایم اے راول ٹاؤن میں محکمانہ اجلاس خطاب کے روران رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف را جہ نے اپنے خطاب میں کہی ۔اسموقع پر اے سی سٹی قراہ العین ملک کے علاوہ ٹی ایم اے کے افران اور انچاج موجود تھے۔

(جاری ہے)

محمد حنیف راجہ نے بتایا کہ راول ٹاؤن دفتر میں خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا کر دیا گیا ہے۔جہاں ڈینگی کے حوالے سے 24 گھنٹے شکایات درج کروائی جا سکین گی،انسداد ڈینگی مہم کیلئے شہر کو 5 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے،جہاں روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی تصاویر کے ہمراہ پنجاب حکومت کو ارسال کی جائے گی۔جبکہ قبرستانوں کی صفائی سمیت زیر تعمیر عمارات کے ملبے صاف کرنے کے بھی احکامات صادر کئے ۔اسموقع پر ٹی ایم او میر اکمل نے بتایا کہ راول ٹاؤن میں ابتک انسداد ڈینگی مہم کے دوران 17 بھینسوں کے باڑے اور 6 کودام و کباڑ خانے سیل کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :