راولپنڈی شہر و کینٹ میں انسداد ڈینگی مہم تیز کرنے کی ہدایت

ٹی ایم ایز سمیت تمام متعلقہ اداروں کے ملازمین کی ہر قسم کی چھٹیاں بند

ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:55

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) کمشنر راولپنڈی زاہد سعید نے راولپنڈی شہر و کینٹ میں انسداد ڈینگی مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ٹی ایم ایز سمیت تمام متعلقہ اداروں کے ملازمین کی ہر قسم کی چھٹیاں بند کر دی ہیں۔تا کہ تمام ملازمین شہر بھر میں ہونے والی ڈینگی خاتمہ کی مہمات میں بھر پور شرکت کر سکیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی بڑھتی ہوئے تعداد کے پیش نظر ملازمین کی چھٹیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ناقص کارکردگی دیکھانے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروئی کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم میں سرکاری اداروں کے اہلکاروں کی سو فیصد شرکت اور مہم کو کامیاب کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کے بعد ملازمین کو مختلف ڈیوٹیاں سونپ دی گئی ہے۔جسکی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :