تعلیم کی بہتری اور جامعہ کے انتظامی نظام کو سدھارنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے، ڈاکٹرسلیمان ڈی

اردو کے وائس چانسلر سے پی ایس اے جامعہ اردود کے صدر فیاض باجوا کی ملاقات ، چوہدری اعظم کی بھی شرکت وفد کی ہر ممکن تعاون کا یقین دہانی، تعلیم اور جامعہ کی بہتری کے لئے شانہ بشانہ کام کیلئے ہر وقت تیار ہیں، عظیم بھٹی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمدنے کہا ہے کہ جامعہ اردو میں اصلاحات کا عمل جاری ہے ،تعلیم کی بہتری اور جامعہ کے انتظامی نظام کو سدھارنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے ،ادارے کی گرتی ساکھ کوہر صورت بحال کرائیں گے اس ضمن میں کوئی روکاوٹ برداشت نہیں کریں گے ،نوجوانوں اور تعلیم کے درمیان ٹوٹا رشتہ دوبارہ جوڑیں گے ۔

یہ بات انہوں نے پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔وفد میں پی ایس اے کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات عظیم بھٹی،جامعہ اردو کے صدر فیاض باجوا سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے جبکہ شعبہ سیاسیات کے سابق چیئر مین چوہدری اعظم بھی اس ملاقات میں شریک تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفد نے قائم مقام وائس چانسلر کو اپنے عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے پر خصوصی مارکباد پیش کی ۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمدنے کہا کہ اساتذہ اور طلبا کے مسائل کو حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے اس ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے قلیل مدت میں فوری اور موثر اقدامات کئے گئے ہیں ،دیواروں سے وال چاکنگ ختم کردی گئی ہے تاکہ طلبا صاف ستھرے ماحول میں یکسوئی کے ساتھ تعلیمی عمل جاری رکھ سکیں اور جامعہ کی خوبصورتی اور وقار بحال ہوسکے۔ پی ایس اے کے وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد سمیت جامعہ کی انتظامیہ کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ تعلیم اور جامعہ کی بہتری کے لئے طلبا و طالبات جامعہ کے شانہ بشانہ کام کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :