اسلام آباد پولیس کی کارروائی، جرائم کی سنگین واداتوں میں ملو ث 25 ملزمان گرفتار

قبضے سے اسلحہ، منشیات برآمد ، مقدمات درج کر لئے گئے تما م ایس ایچ اوز جر ائم پیشہ عنا صر کیخلاف کا رروائی مزید سخت کر یں ،گرفتار ی یقینی بنا ئیں ، ایس ایس پی اسلام آباد

ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) اسلام آ باد پولیس نے چوری ، نا جا ئز اسلحہ ، منشیا ت و شراب فروشی میں ملو ث25ملزمان کو 16بھکا ریو ں سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2کلو 470گر ام چرس ،دو بو تلیں معہ سوا دو لیٹر بئیر شراب ، 2پسٹل معہ ایمو نیشن اور ما ل مسر وقہ برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ تما م ایس ایچ اوز جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا رروائی کو مزید سخت کر یں اور ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔

تفصیلا ت کے مطابق تھا نہ کورال پولیس نے دوران گشت تین ملزمان ارشد علی ، شاویز اور نو ید حسین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2 کلو 470گر ام چرس سوا دو لیٹر بئیر شراب بر آمد کرلی۔ بر آمد کرلی۔جبکہ ملزم افضا ل سے پسٹل 9MMمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ ما ر گلہ پولیس نے دوران گشت ملزم وحید شفیع کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دو بو تل شراب بر آمد کرلی۔

تھا نہ انڈسٹر یل ایریا پولیس نے چوری میں ملو ث ملزم نقیب کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔ تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے غفلت لا پر واہی سے ڈرائیونگ کر نے پر ملزم عاقب کو گرفتار کر لیا۔ تھا نہ نو ن پولیس نے چوری میں ملو ث دو ملزمان جا وید اور وقار احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

جبکہ پیشہ ور بھکاریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران 16پیشہ ور بھکا ریو ں کو گرفتاران کے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی گئی ۔ ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اورنقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ پٹر ولنگ کو مز ید سخت کر یں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا رروائی کومزید مو ثر بنا ئیں ۔ انہو ں نے کہا کہ شہر یوں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی کو تا ئی ہر گز بر ادشت نہیں کی جا ئے اور جو پولیس اچھی کا رکر دگی دکھا ئے گا اور اس کی حوصلہ افزائی کی جا ئیگی۔