Live Updates

وزیراعلیٰ شہباز شریف کا گکھڑ منڈی میں فیکٹری کی چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر اظہار افسوس

حادثے کی رپورٹ طلب کرلی گئی،ملبے تلے دبے مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گوجرانوالہ کے علاقے گکھڑ منڈی میں بوائلر پھٹنے کے باعث فیکٹری کی چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے چھت گرنے کے باعث جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ بوائلر پھٹنے کے باعث چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور اس ضمن میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے گوجرانوالہ کی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام کو ملبے تلے دبے مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی کہ دبے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں اور زخمی مزدوروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :