وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے

ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:43

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف گزشتہ روز اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ۔ وزیر اعظم کوانتہائی سخت سکیورٹی میں ائیر پورٹ سے انکی رہائشگاہ لے جایا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور پہنچ کر اپنی چچی مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔