وزیر اعظم نواز شریف کی چچی ، وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی چچی و خوشدامن بیگم میاں معراجدین انتقال کر گئیں،مقامی قبرستان میں سپردخاک

نماز جنازہ میں وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر اعلیٰ شہباز شریف ، چوہدری نثار ، اسحاق ڈار ،سعد رفیق ،حمزہ شہباز سمیت دیگر نے شرکت کی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی چچی اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی چچی و خوشدامن بیگم میاں معراجدین انتقال کر گئیں ،مرحومہ کو ماڈل ٹاؤن کی اتفاق مسجد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔ جس میں وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خاں ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف ، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان ، میاں جاوید شفیع ، میاں مصطفی ، میاں افضل سراج ، عمر سہیل ، ضیاء بٹ ، چودھری شیر علی ، وحید عالم خان ، عمران گورائیہ ،عزیز الرحمان چن ، چودھری سعود مجید ، منشاء اﷲ بٹ ، ملک ندیم کامران ، رانا ارشد ، باؤ اختر ، عرفان عزیز گھمن ، سرفراز شاہ ، عرفان بھٹی ، ڈاکٹر آصف کرمانی ، سید انور قدوائی سمیت اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ،سیاسی رہنماؤں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی گئی۔بعدازاں مرحومہ کے جسد خاکی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔اعلیٰ شخصیات کی ماڈل ٹاؤن آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔