ایمان اور پاکستان کا تحفظ عقیدہ ختم نبوت کی روشنی ہی میں کیا جا سکتا ہے‘ اشرف آصف جلالی

رسول اﷲ ﷺ کے وصال کے بعد وحی کا امکان مان لیا جائے پھر دین اسلام کا کوئی حکم بھی تبدیلی سے نہیں بچ سکے گا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) تحریک صراط مستقیم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ ایمان اور پاکستان کا تحفظ عقیدہ ختم نبوت کی روشنی ہی میں کیا جا سکتا ہے،دین اسلام کی تمام تر تعلیمات عقیدہ ختم نبوت کی وجہ سے محفوظ ہیں اگر رسول اﷲ ﷺ کے وصال کے بعد وحی کا امکان مان لیا جائے پھر دین اسلام کا کوئی حکم بھی تبدیلی سے نہیں بچ سکے گا ۔

لہذا منکرین ختم نبوت پاکستان اور اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیدیاں روڈ چچوالی ہئیرمیں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مغربی قوتوں اور ملک کی سیکولر لابی کا 295C کے خلاف گٹھ جوڑ انتہائی خطر ناک ہے۔ مذہب اور شریعت کے نام پر قتل و غارت کرنے والوں کو آڑ بنا کر مذہب بیزار طبقے نے اسلام کے خلاف کئی محاذ کھول دیئے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان کا اسلامی تشخص ،عقیدہ ختم نبوت اور فریضہ تحفظ ناموس رسالت شدید خطرات کی زد میں ہیں ۔اس موقع پر مولانا مرتضیٰ علی ہاشمی ، محمد صدیق مصحفی، محمد اشفاق عباسی، محمد عبدالغفار گجر،محمد جمیل ساجد،مولانا محمد مجاہد سعیدی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :