ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں809چھاپے

گرانفروشی پر49,500روپے جرمانہ عائد،47 افراد کیخلاف مقدمات درج،61 گرفتار ،14افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر آج پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے809مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر35 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ49,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،47افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر61افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے14افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :