ستمبر 65 ء کے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے آج ریلوے ٹرینیں صبح 9بجکر 29منٹ پر ایک منٹ کیلئے رُک جائیں گی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) ستمبر 65 ء کے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے آج (اتوار) 6ستمبرکو ملک بھر میں ریلوے ٹرینیں صبح 9بجکر 29منٹ پر ایک منٹ کیلئے رُک جائیں گی۔

(جاری ہے)

ریلوے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں ریلوے دفاتر اور سٹیشنوں پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں تمام افسران جمع ہوں گے، ایک منٹ کی خاموشی کے بعد قومی ترانہ پڑھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :