مسز پر وین سرور اور دیگرپارٹی عہدیدار خواتین نے کوٹ لکھپت جیل سے جرمانے کی ادائیگی کے ذریعے 8غر یب قیدیوں کو رہا کروادیا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) صوبائی آرگنائزر تحر یک انصاف کی اہلیہ مسز پر وین سرور اور دیگرپارٹی عہدیدار خواتین نے کوٹ لکھپت جیل سے جرمانے کی ادائیگی کے ذریعے 8غر یب قیدیوں کو رہا کروادیا۔ ہفتے کے روز مسز پروین سرور نے تحر یک انصاف کی مر کزی رکن تنزیلہ عمران‘سید سجاد بخاری ‘شیخ پر ویز ‘صباء بٹ اور سید حنا او ر دیگر کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل سے3لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ ادا کر کے لاہور ‘شیخوپورہ اوردیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے جر مانے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مزید سزا کاٹنے والی2خواتین سمیت8قیدیوں کا تین لاکھ روپے سے زائد کا جر مانہ ادا کر کے رہا کروایاجبکہ اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو میں صوبائی آرگنائزر تحر یک انصاف کی اہلیہ مسز پر وین سرور نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کیلئے سب کو آگے آنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ غر یبوں کی مدد کی ہے اور تحر یک انصاف بھی ملک میں انصاف کی فراہمی کی جنگ لڑ رہی ہے اور حکو مت کا فرض ہے کہ وہ معمولی جرمانے کی وجہ سے سزاکاٹنے والے قیدیوں کا جر مانہ خو دکر کے انکو رہا کروائے اور جب تک ملک سے غر بت ‘مہنگائی اور بے روزگاری کاخاتمہ نہیں ہو گا اس وقت تک جرائم کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکتا اس لیے حکو مت کو غر یبوں کے مسائل حل کر نے پر توجہ دینا ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :