رانا محمد اقبال اورفیق رجوانہ کا نواز شریف کی چچی اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال اورنجی دورے پر بیرون ملک گئے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی چچی اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ (آمین)