بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ‘ ثروت اعجاز قادری

حکومت جہاد کا اعلان کرے سرحدوں پر پہلی صف میں کھڑے ہوکر بھارتی فوج کے دانت کھٹے کردینگے‘ سربراہ پاکستان سنی تحریک

ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ،حکومت جہاد کا اعلان کرے سرحدوں پر پہلی صف میں کھڑے ہوکر بھارتی فوج کے دانت کھٹے کردینگے ،انتہا پسند مودی کی گیدڑ بھبکیاں بھارت کیلئے زوال کا سبب بنے گی ،پاکستان کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے ،ملک دشمن عناصر کے دماغ درست کرنااچھی طرح جانتے ہیں ،پاکستان کا بچہ بچہ ملک کی سلامتی کیلئے قربان ہونے کو تیار ہے ،پاکستا ن ہمارے اکابرین نے بنایا تھا اور آج بچانے کیلئے بانیان پاکستان کی اولادیں اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کردینگی ،قادیانی اسلام وملک دشمن ہیں ان کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کی جائے،ملک کے آئین کے تحت قادیانیوں پابندی عائد نہیں کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے ،قادیانی بیرونی طاقتوں کے اعلیٰ کار اور پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ائیر پورٹ پر استقبال کیلئے آئے ہوئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک بچانے کیلئے یارسول اﷲ کا نعرہ لگانے والے ہی ہراول دستے کا کردار ادا کرینگے ،انہوں نے کہا کہ قادیانی قرآن وسنت کے عین مطابق غیر مسلم ہیں ،قادیانیوں کے حق میں ا ور قانون تحفظ ختم نبوت کے خلاف بیان دینے پر واجد شمس الحسن کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کیا جائے ،صدر مملکت، وزیر اعظم ،وفاقی وزیر خارجہ ،سپریم کورٹ آف پاکستان برطانیہ میں پاکستانی سابق ہائی کمشنر کی اسلام دشمن تقریر کا نوٹس لیں اور ملک کے آئین کے تحت ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی وبیرونی دہشتگردی اور سازشوں کا سامنا ہے ،پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے یکجا اور ہر محاذ پر پاک فوج کے ساتھ ہے ۔

اس موقع پرصوبائی صدر محمد شاداب رضا نقشبندی، مولانا مجاہد عبدالرسول خان ، سردار محمد طاہر ڈوگر و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :