سروسزہسپتال کی فارمیسی میں ادویات دستیاب نہیں ، حکومت نااہل انتظامیہ کیخلاف کاروائی کرئے،ناصراقبال

ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء ) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور فاروق چوہان،آصف چٹھہ ، تنویرخان ،میاں زاہدلطیف،صدریورپ رانابشارت علی خاں ،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرپنجاب یونس ملک،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو اورصدرفیصل آبادندیم مصطفی نے کہا ہے کہ سروسزہسپتال لاہور کی فارمیسی میں ادویات دستیاب نہیں، پنجاب حکومت فوری فراہمی اورنااہل انتظامیہ کیخلاف محکمانہ کاروائی یقینی بنا ئے،قومی وسائل کارخ شاہراہوں کی بجائے ناداروں،مریضوں اورتعلیمی اداروں کی طرف موڑاجائے،سروسزہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرعمرفاروق بلوچ کی مجرمانہ غفلت قابل مذمت اورقابل گرفت ہے،حکمرانوں کاچیک اپ بھی لندن اوریورپ میں ہوتا ہے جبکہ عام لوگ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات نہ ملنے پرایڑیاں رگڑرگڑکرمرجاتے ہیں،مریضوں کو ادویات سمیت دوسری طبی سہولیات کی فراہمی میں مجرمانہ غفلت برداشت نہیں کی جاسکتی ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے کہا کہ جہاں مریضوں کے بنیادی حقوق محفوظ نہیں تووہاں عام آدمی کے حقوق کی کیا خاک حفاظت ہوگی ۔ایمرجنسی اورآؤٹ ڈورمیں آنیوالے مریض ادویات کی عدم دستیابی کے سبب بری طرح خوار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے تعلیم اورصحت کے شعبہ جات کاپیسہ نام نہادسگنل فری منصوبوں اورانڈرپاسز پرلگایاجارہا ہے ۔

حکومت کی ناقص ترجیحات کے نتیجہ میں شاہراہوں پرسفرکرنیوالے شہریوں سے زیادہ لوگ انگلش والا ''سفر''کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہورکوپیرس بنانے کادعویٰ کرنیوالے حکمران کہاں ہیں،پیرس میں مرداراورحرام گوشت کاکاروبارزوروں پر ہے۔حکمرانوں نے چندایک کوگرفتارکرکے کون ساتیرمارلیا، انتظامیہ کی ناک کے نیچے حرام اورمردارگوشت کی سپلائی جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ حرام گوشت فروخت کرنیوالے درندوں کیلئے سزائے موت مقررکی جائے۔