مولانا فضل الرحمان کا حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے سے انکار ، فریقین کے لچک نہ دکھانے پرمایوسی کا اظہار

ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:12

مولانا فضل الرحمان کا حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان ثالثی کا کردار ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا، فریقین کے لچک نہ دیکھانے پر مولانا فضل الرحمان مایوس ہو گئے، مولانا فضل الرحمان کا موقف ہے کہ میرے کردار پر اعتماد کیا جانا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت مرکزی شوریٰ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اراکین نے حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان مولانا فضل الرحمان کے ثالث بننے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں جے یو آئی (ف) کراچی کے امیر نے شرکت نہیں کی۔مولانا فضل الرحمان کا موقف ہے کہ میرے کردار پر اعتماد کیا جانا چاہیے تھا،فریقین کے لچک نہ دیکھانے پر مجھے سخت مایوسی ہوئی، میرے طے شدہ باتوں کا خیال نہیں رکھا گیا اور پارٹی کو یکجا رکھنے کیلئے اب ثالث بننے سے معذرت کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :