پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

لانڈھی میں واقع البرق جیم خانہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد اسلحے و گولہ بارود کو ایک سیاسی جماعت کا عسکری ونگ شہر میں ٹارگٹ کلنگ ،انارکی پھیلانے کیلئے استعمال کرنا چاہتا تھا،ترجمان رینجرز

ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:07

پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے لانڈھی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے ایک سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے شہری کی نشاندہی پر لانڈھی کے علاقے میں واقع البرق جیم خانہ پر سرجیکل آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ایک سیاسی جماعت کا عسکری ونگ اس اسلحے اور گولہ بارود کو شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور انارکی پھیلانے کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا ۔برآمد ہونے والے اسلحے میں ایک 12.7گن ،ایک آر پی جی ،7راکٹ لانچرز،ایک سیون ایم ایم رائفل ،ایک 8ایم ایم رائفل ،1پمپ ایکشن 12بور رائفل ،ایک ریوالور ،40آوان بم ،ایل ایم جی کے 2738راؤنڈز اور ایس ایم جی کے 640راؤنڈز شامل ہیں ۔